Thu. Jul 31st, 2025

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز: انڈیا کا کھیلنے سے انکار، پاکستان فائنل میں

386639 1301575188


ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز نے بدھ کو جاری ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ انڈیا چیمپیئنز اور پاکستان چیمپیئنز کے درمیان ہونے والا کرکٹ میچ انڈیا کی دستبرداری کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان چیمپیئنز اب براہ راست فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

پاکستان چیمپیئنر اور انڈیا چیمپیئنز کی ٹیموں کے درمیان جمعرات کو برمنگھم میں سیمی فائنل میچ کھیلا جانا تھا۔

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ’ہم نے ہمیشہ کھیلوں کی طاقت پر یقین کیا ہے۔۔۔تاہم، عوامی جذبات کا ہمیشہ احترام کیا جانا چاہیے۔‘

بیان میں خاص طور پر انڈیا کی دستبرداری کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’ہم انڈیا چیمپیئنز کے سیمی فائنل سے دستبرداری کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور ہم پاکستان چیمپیئنز کی مقابلہ کرنے کی تیاری کا بھی یکساں احترام کرتے ہیں۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹورنامنٹ کے سپانسرز میں سے ایک ’ایزی مائی ٹرپ‘ نے پہلے ہی انڈیا اور پاکستان کے سیمی فائنل سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔

اس سے قبل بھی برطانیہ میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں انڈیا چیمپیئنز نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان مئی میں ہوئی جنگ کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کی صورت حال ہے۔

ڈبلیو سی ایل کا کہنا ہے کہ ’انڈیا چیمپیئنز اور پاکستان چیمپیئنز کے درمیان میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔‘

اس کے نتیجے میں پاکستان چیمپیئنز اب فائنل میں اپنی جگہ بنا چکی ہے۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جمعرات کو برمنگھم میں ہی کھیلا جائے گا۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *