Tue. Jul 29th, 2025

وزیراعظم نے سپیکر کو ’وزیراعظم‘ کہہ کر پکارا،ایوان قہقہوں سے گونج اُٹھا،ویڈیو بھی وائرل

news 1753735705 5738



news 1753735705 5738

(طفیل احمد حسنزئی)  کینیڈا کی پارلیمنٹ میں منگل کے روز ایک دلچسپ لمحہ اُس وقت دیکھنے میں آیا جب وزیراعظم مارک کارنی نے ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر فرانسس اسکارپالیجیا کو غلطی سے “وزیراعظم” کہہ کر مخاطب کر دیا جس نے ایوان کے دونوں جانب موجود ارکان کو زور دار قہقہے لگانے پر مجبور کر دیااور اس کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہورہی ہے۔ 

واقعہ اس وقت پیش آیا جب سوال و جواب کے سیشن کے دوران وزیراعظم کارنی حزب اختلاف کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے،ایوانِ نمائندگان کے قواعد کے مطابق، تمام سوالات اور جوابات سپیکر کے ذریعے دیے اور سنے جاتے ہیں،اسی روایت کے تحت کارنی نے بات کا آغاز کیا لیکن کہہ بیٹھے  “مسٹر پرائم منسٹر۔”

 

جیسے ہی انہوں نے یہ الفاظ کہےتو فوراً اپنی غلطی کا احساس کر لیا، مسکراتے ہوئے انہوں نے انگلی اُٹھا کر “سوری!” کہا اور ہنستے ہوئے خود کی طرف اشارہ کیا۔

اراکینِ پارلیمنٹ اس غیرمتوقع لمحے پر قہقہے لگاتے رہے، خود کارنی نے بھی مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا  “بیٹل فیلڈ پروموشن ہو گئی لگتا ہے!”   گویا  سپیکر کو اچانک وزیراعظم کا عہدہ دے دیا گیا ہو۔

بعدازاں کارنی نے خود کو درست کرتے ہوئے دوبارہ  سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  “مسٹر اسپیکر” اور اپنا جواب جاری رکھا۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *