(ویب ڈیسک) اسرائیل کے ایمرجنسی سروسز حکام نے اتوار کے روز ایران سے آنے والے ‘میزائل بیراج’ کے بعد وسطی اسرائیل کے شہر بیت شمیش میں 9 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ شہر کے مئیر کا کہنا ہے کہ 20 افراد لاپتہ ہیں۔
اسرائیلی کی ایمرجنسی سروسز کے ادارہ نے بتایا ہے کہ آج اتوار کے روز وسطی اسرائیل کے علاقے بیت شیمش میں “میزائل بیراج” کے بعد متعدد لوگ زخمی ہوئے جن کو پیرامیڈکس ابتدائی امداد دے رہے تھے۔ اس حملے میں 9 افراد کے مرنے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
ابتدا میں ایمرجنسی سروسز نے بتایا تھا کہ کم از کم ایک شخص کی “سنگین حالت” میں ہونے کی اطلاع ہے۔
جائے وقوعہ سے ملنے والی ویڈیو میں جائے وقوعہ پر ایمرجنسی اہلکاروں کو اور ایک تباہ شدہ گھر میں آگ لگتی دکھائی دے رہی ہے۔
اسرائیل کا میڈیا اب بتا رہا ہے کہ بیت شیمش میزائل حملے میں مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی۔


بیت شیمش میں ایرانی بیلسٹک میزائل کے اثر سے مرنے والوں کی تعداد نو ہو گئی، ہنگامی امداد کے کارکنوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے ملبے کے نیچے سے ایک اور لاش نکالی ہے۔
آج اتوار کے روز بیت شمیش میں میزائل ایک رہائشی علاقے پر گرا، جس سے ایک عبادت گاہ تباہ ہو گئی اور ایک پبلک بم شیلٹر اور آس پاس کے گھروں کو وسیع نقصان پہنچا۔
بیت شیمش کے میئر شموئیل گرین برگ نے بتایا ہے کہ 20 رہائشی ایسے ہیں جن تک رسائی نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ “ضروری طور پر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان کے ساتھ کچھ ہوا ہے۔”
” ہم انہیں تلاسش کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،” شہر کے مئیر نے میزائل حملے کے مقام پر جمع صحافیوں کو بتایا۔
یہ بھی پڑھیئے: ایران پرایک ہی دن میں 1200 سے زائد بم گرائے؛ اسرائیل کا دعویٰ
یہ بھی پڑھیئے: کراچی: امریکی قونصلیٹ پر مظاہرین کا شدید احتجاج، جھڑپوں کے دوران8 افراد جاں بحق
