Thu. Oct 16th, 2025

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف شاندار بولنگ مگر میچ بارش کی نذر

388934 1434012723


آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بدھ کو پاکستان ٹیم کی عمدہ بولنگ کے بعد انگلینڈ کے خلاف میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ہی ختم کر دیا گیا ہے۔

کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ کو دو بار بارش کے باعث روکا گیا تاہم پاکستان ٹیم جب ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 31 اووروں میں 113 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میدان میں اتری تو ایک بار پھر بارش کے باعث میچ روکنا پڑا جس کے بعد میچ دوبارہ شروع نہیں ہو سکا۔

اس طرح پاکستان اور انگلینڈ کو ایک، ایک پوائنٹ ہی مل سکا ہے۔

پاکستان ٹیم جس نے اس ایونٹ کے ہر میچ میں ہی انتہائی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے انگلینڈ کے خلاف بھی اسی انداز میں میدان میں اتری اور 25 اووروں میں انگلینڈ کے صرف 79 رنز پر سات بیٹرز کو پویلین بھیج دیا تھا۔

اس موقع پر بارش کے باعث کھیل روکنا پڑا جس کے بعد میچ کو 31/31 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

انگلینڈ نے 31 اووروں میں 9 وکٹوں پر 133 رنز بنائے تاہم پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 31 اوورز میں 113  رنز کا نظرثانی شدہ ہدف ملا تھا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو چھ اعشاریہ 4 اووروں میں اس نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 34 رنز بنائے تھے کہ دوبارہ بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا۔

میچ کی خاص بات پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا کی شاندار بولنگ تھی جنہوں نے 15 گیندوں پر ایمی جونز، کپتان نیٹ سیور برنٹ اور ہیدر نائٹ کی وکٹیں حاصل کیں۔

فاطمہ ثنا نے چھ اووروں میں 27 رنز دے کر چار وکٹیں لیں۔ ان کے علاوہ سعدیہ اقبال نے دو جبکہ رامین شمیم اور ڈیانا بیگ نے ایک، ایک وکٹ لی۔

پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پانچواں میچ 18 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *