
(ویب ڈیسک)انڈونیشیا کے صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ کے قائم کردہ امن بورڈ سے فلسطینیوں کو فائدہ نہیں ہوگا تو انڈونیشیا اُس سے نکل جائے گا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق صدر نے کہا کہ انڈونیشیا امن بورڈ میں فلسطین کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے شامل ہوا ہے۔
انڈونیشیا کے صدر نے مزید کہا کہ اگر امن بورڈ آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کے ہدف سے ہٹتا ہے تو وہ انڈونیشیا کو اس سے الگ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
