Sun. Feb 22nd, 2026

ٹرمپ کے ریزورٹ میں داخل ہونے والا مشتبہ شخص اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک

news 1771779946 4412



news 1771779946 4412

(24 نیوز)فلوریڈا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ریزورٹ مارا اے لاگو میں ایک مشتبہ شخص نے داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے ہلاک کردیا۔ 

امریکی سیکریٹ سروس کے مطابق ریزورٹ میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کو ہلاک کر دیا گیا۔ 20 سالہ مشتبہ شخص نے غیرقانونی طور پر مار اے لاگو کے محفوظ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، امریکی صدر ٹرمپ اس وقت واشنگٹن میں موجود ہیں۔

 حکام کا کہنا ہے کہ 20 سالہ سفید فام شخص رات تقریباً ڈیڑھ بجے سیکیورٹی حصار میں داخل ہوا۔ اس کے پاس ایک شاٹ گن اور ایندھن کا کنستر موجود تھا۔ 

سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے رکنے اور ہتھیار پھینکنے کا حکم دیا تو اس نے کنستر تو نیچے رکھ دیا، مگر شاٹ گن کو فائرنگ کی پوزیشن میں اٹھا لیا، اس پر اہلکاروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

واقعے کی تحقیقات فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کر رہی ہے، جو ملزم کے پس منظر اور ممکنہ محرکات کا جائزہ لے رہی ہے۔ مرنے والے کی شناخت اہلِ خانہ کو اطلاع دینے تک ظاہر نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :افغانستان میں 40 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *