Wed. Jul 23rd, 2025

ٹرمپ کے سیز فائر دعوےراہول گاندھی وزیراعظم مودی پر برس پڑے

news 1753277735 2005



news 1753277735 2005

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ کے سیز فائر دعوؤں پر راہول گاندھی وزیراعظم مودی پر برس پڑے، بھارتی اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ’’وزیراعظم بیان کیسے دے سکتے ہیں؟ کیا بولیں گے؟،ٹرمپ نے اس کا اعلان کیا ہے۔ وہ یہ نہیں کہہ سکتے، لیکن یہ سچ ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ ٹرمپ نے  بھارت اور پاکستان کے درمیان “جنگ بندی” کا اعلان کیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کردی ، انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے جنگ بندی کے دعوؤں پر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا۔راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ;’’وزیراعظم بیان کیسے دے سکتے ہیں؟ کیا بولیں گے؟ٹرمپ نے اس کا اعلان کیا ہے۔ وہ یہ نہیں کہہ سکتے، لیکن یہ سچ ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ ٹرمپ نے  بھارت اور پاکستان کے درمیان “جنگ بندی” کا اعلان کیا ،یہ حقیقت ہے اور اس سے چھپا نہیں جاسکتا،یہ مسئلہ صرف جنگ بندی تک محدود نہیں ہے، کئی اہم مسائل پر بات کرنے کی ضرورت ہے، دفاع، دفاعی مینوفیکچرنگ، اور آپریشن سندور سب پر بات ہونی چاہئے، حالات اچھے نہیں  ہیں، پوری قوم جانتی  ہے، وزیر اعظم نے ٹرمپ کے دعوؤں کا ایک بھی جواب نہیں دیا ہے۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ جو لوگ خود کو ‘دیش بھکت’ کہتے ہیں وہ بھاگ گئے ہیں، ٹرمپ نے 25 بار دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جنگ بندی کا اعلان کیا ، ٹرمپ کون ہوتا ہے یہ کام اس کا نہیں ہے، وزیراعظم مودی نے ایک بار بھی جواب نہیں دیا ، یہی سچائی ہے جو چھپ نہیں سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:خبردار،مطالبات مانو ورنہ  گھی ملیں بند کر دیں گے، چئیرمینPVMA





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *