
(خالد چیمہ)سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ سے ملاقات کی ہےجس میں دو طرفہ تعلقات اور پارلیمانی مراسم کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ کیا۔ اسکے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات خاص طور پر پارلیمانی تعلقات میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کےعلاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
