Tue. Feb 24th, 2026

پاکستانی وزیراعظم کا قطر سے دوطرفہ تجارت اور برآمدت بڑھانے پر زور

392893 969816602


پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو دوحہ میں  قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر احمد بن محمد السید سے ملاقات میں دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے پر زور دیا۔

ڈاکٹر احمد بن محمد السید پاکستان، قطر جوائنٹ بزنس ٹاسک فورس کے چیئرمین بھی ہیں اور ملاقات میں پاکستان، قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کے چھٹے اجلاس کے فالو اپ پر بھی تبادلہ خیال کیا اور طے شدہ فیصلوں پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف آج منگل کو دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور قطر کے وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت سے ملاقات میں دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا گیا اور ’وزیراعظم نے دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے اور قطر کو پاکستان کی برآمدات خاص طور پر زرعی مصنوعات، کھانے پینے کی اشیاء اور ویلیو ایڈڈ اشیاء کی برآمدات کو متنوع بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر اعظم نے پاکستان کی سرمایہ کاری دوست اصلاحات اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل  کے کردار سے بھی ڈاکٹر احمد بن محمد السید کو آگاہ کیا۔

 ’دونوں فریقین نے رمضان المبارک کے دوران دونوں ممالک کے متعلقہ حکام پر مشتمل ٹاسک فورس کا اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا جس میں پاکستان میں قطری سرمایہ کاری کے لیے ٹھوس سرمایہ کاری کی تجاویز پر تبادلہ خیال جائے گا۔‘

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

پاکستان اپنی معیشت کو مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری کے حصول کی وسیع تر کوششوں کے تحت خلیجی شراکت داروں کے ساتھ اقتصادی روابط بڑھانے کا خواہاں ہے، جبکہ اہم علاقائی ریاستوں کے ساتھ سلامتی اور دفاعی تعاون بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *