Tue. Apr 7th, 2026

پاکستان افغانستان مذاکرات: معمولی اختلافات کو رکاوٹ نہیں بننا چاہیے، متقی

394197 2042540808


افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے منگل کو کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اب تک مثبت اور تعمیری مذاکرات ہوئے ہیں اور امید ہے کہ معمولی اختلافات اس عمل کی پیشرفت میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

امیر خان متقی نے یہ بات کابل میں چین کے سفیر ژاو شینگ کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعاون، علاقائی صورتحال اور چین کے شہر اُرمچی میں جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان وزارت امور خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیا احمد تکل کے مطابق، مولوی امیر خان متقی نے افغانستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے ارمچی مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری پر چینی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے سعودی عرب، ترکی، قطر اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کو بھی سراہا۔

افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ اب تک ہونے والی بات چیت حوصلہ افزا رہی ہے اور توقع ہے کہ معمولی نوعیت کی تشریحات یا اختلافات مذاکرات کے عمل کو متاثر نہیں کریں گے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس موقع پر چین کے سفیر ژاو شینگ نے ارمچی مذاکرات کے حوالے سے تازہ ترین معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک افغانستان اور پاکستان کے درمیان اعتماد سازی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے اور یہ عمل غیر جانبداری اور تعاون کی بنیاد پر آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی جغرافیائی سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان اعتماد سازی، خیر سگالی اور کشیدگی سے پاک تعلقات کو فروغ دیا جائے۔

ملاقات کے اختتام پر مولوی امیر خان متقی نے واضح کیا کہ افغان حکومت کا مؤقف دفاعی نوعیت کا ہے اور اپنے حدود کے تحفظ کو اپنا مسلمہ حق سمجھتی ہے، تاہم باہمی احترام اور افہام و تفہیم کی بنیاد پر مذاکرات کے تسلسل پر یقین رکھتی ہے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *