Wed. Mar 4th, 2026

پاکستان روس چین اور شمالی کوریا خفیہ طور پر جوہری تجربات کر چکے امریکہ کیوں نہ کرے : ڈونلڈ ٹرمپ

news 1762156708 2574



news 1762156708 2574

(24 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس، چین، شمالی کوریا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک نے زیر زمین جوہری تجربات کیے ہیں جو عوام کو معلوم نہیں تھے اور امریکا بھی اس کی پیروی کرے گا۔

 ایک انٹرویو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ واحد ملک نہیں جو جوہری تجربات کر رہا ہو، روس اور چین کے بعد شمالی کوریا اور پاکستان بھی اپنے جوہری ہتھیاروں کی جانچ کر رہے ہیں۔

79 سالہ ریپبلکن نے جمعرات کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنا یہ حیران کن اعلان جنوبی کوریا میں چینی رہنما شی جن پنگ کے ساتھ سربراہی اجلاس میں شرکت سے چند منٹ قبل کیا۔

مزید پڑھیں:جوہری دھماکوں کے تجربات کی منصوبہ بندی نہیں کر رہے: امریکا 

انٹرویو کے دوران ہمارے پاس کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں جوہری تخفیف کے بارے میں کچھ کرنا چاہیے۔

 میں نے صدر پوٹن اور صدر شی دونوں سے اس پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کے پاس دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کرنے کے  جوہری ہتھیار موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس کے پاس بہت سے جوہری ہتھیار ہیں، اور چین کے پاس بھی بہت زیادہ ہوں گے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *