
(انور عباس) پاکستان نے امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کو بھی دعوت ملنے کی تصدیق کردی۔
اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے آج بتایا کہ ہمیں امریکہ ایران مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نے بتایا کہ مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کے حوالے سے فیصلہ ایک دو دن تک کیا جائے گا۔پاکستان کی نمائندگی کون کرے گا، جلد فیصلہ کریں گے۔
امریکہ ایران مذاکرات ترکیہ کے ساحلی شہر استنبول میں ہونے جا رہے ہیں۔
