
(24 نیوز)مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے پیش نظر پاکستا ن نے سعودی عرب سے تیل سپلائی کرنے کے لیے متبادل روٹ استعمال کرنے کی درخواست کر دی ہے، پاکستان نے بحیرۂ احمر میں واقع بندرگاہ یانبو کے ذریعے متبادل تیل سپلائی روٹ کی درخواست کی ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کے بعد کہنا ہے کہ سعودی ذرائع نے بحیرۂ احمر میں واقع بندرگاہ یانبو کے ذریعے سپلائی کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پاکستان کے لیے خام تیل اٹھانے کے لیے ایک جہاز پاکستان سے یانبو روانہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے، سعودی سفیر نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی ضرورت کے پیشِ نظر پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین مؤخر کردی گئی
