Wed. Feb 25th, 2026

پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی ممکن ! – Siasat Daily

the siasat daily placeholder


نئی دہلی، 25 فروری (آئی اے این ایس )نگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کر لیا، جبکہ پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات کو دھکا پہنچا ہے۔پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف آخری اوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بارش کی نذر ہو چکا تھا۔ اس صورتحال کے بعد اب پاکستان کی قسمت مکمل طور پر اس کے اپنے ہاتھ میں نہیں رہی۔ انگلینڈ کے کوالیفائی کرنے کے بعد اب پاکستان، سری لنکا کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان ایک خالی سیمی فائنل مقام کے لیے سخت مقابلہ ہوگا۔اگر نیوزی لینڈ اپنے دونوں میچز (سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف) جیت لیتا ہے تو پاکستان کا سفر ختم ہو جائے گا، چاہے وہ سری لنکا کو ہرا بھی دے۔تاہم اگر نیوزی لینڈ دونوں میچ ہار جائے تو پاکستان کو صرف سری لنکا کے خلاف کامیابی درکار ہوگی۔ اگر نیوزی لینڈ ایک میچ جیتے اور ایک ہارے تو فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔
بروک نے زندگی کی
بہترین اننگز کھیلی :آفریدی
پالی کیلے، 25 فروری(پی ٹی آئی ) پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کی شاندار سنچری کو ان کی زندگی کی بہترین اننگز قرار دیا، جس کی بدولت انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔سوپر 8 مرحلے کے میچ میں بروک نے 50 گیندوں پر دھواں دھار سنچری اسکور کی، تاہم اس کے فوراً بعد شاہین آفریدی نے یارکر پر ان کی وکٹیں بکھیر دیں۔میچ کے بعد شاہین نے کہامیرے خیال میں یہ ان کی زندگی کی بہترین اننگز ہوگی۔ انہوں نے باقاعدہ کرکٹنگ شاٹس کھیلے۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *