Tue. Mar 24th, 2026

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

rain teez1752853072 0


پنجاب کے  بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے  کے مطابق مون سون بارشوں کا 10واں اسپیل 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ اس اسپیل کے تحت 24 گھنٹوں میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ گوجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور اوکاڑہ میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *