Wed. Mar 4th, 2026

پنجاب کے وزیراعلیٰ کی جوتوں کی حفاظت پر پولیس اہلکارتعینات

news 1762179826 2310



news 1762179826 2310

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ  بھگونت مان سنگھ   کی سرکار کا انوکھا حکم ، اپنے جوتوں کی حفاظت پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا ۔

بھارتی  ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بھگونت مان کے سری مکتسر صاحب گوردوارہ کے دورے  کے دوران ایک سرکاری حکم نامہ منظرِ عام پر آیا ہے، جس میں 2 پولیس اہلکاروں کو وزیراعلیٰ کے جوتوں کی حفاظت پر مامور کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔مکتسر پولیس کی جانب سے جاری ہدایت میں ہیڈ کانسٹیبل روپ سنگھ اور کانسٹیبل سربت سنگھ کو ’’وزیراعلیٰ پنجاب کے جوتوں پر ڈیوٹی‘‘ دینے کا حکم دیا گیا تھا، جس می لکھا تھا کہ وہ گیٹ نمبر 7 پر سادہ لباس میں ڈیوٹی انجام دیں گے۔یہ سرکاری حکم نامہ چند گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور اپوزیشن رہنماؤں نے عام آدمی پارٹی حکومت کو پولیس فورس کو ذاتی خدمت گار بنانے پر آڑے ہاتھوں لیا۔تاہم اس حوالے سے ہونیوالی تنقید کو بھگونت مان سنگھ نے  طنز کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے  کہا  کہ ’’کیا ان  کے سیاسی مخالفین کے پاس پنجاب کے لیے کوئی روڈ میپ ہے؟ اب ہمارے جوتے اور چپل ہی ان کے لیے مسئلہ بن گئے ہیں، یہاں تک کہ ہماری ماؤں اور بہنوں کے کپڑے بھی ان کی نظر میں ہیں۔ اب یہی ان کے پاس بچا ہے‘‘۔

 یہ بھی پڑھیں:کار سوار شہریوں اور فیملیز کو اسلحہ دکھا کر لوٹ مار کرنےوالا ملزم گرفتار





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *