Sun. Apr 12th, 2026

پوپ لیو کا مشرق وسطیٰ یوکرین اور سوڈان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

news 1775999774 3690



news 1775999774 3690

(24 نیوز )کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے مشرق وسطیٰ سمیت جنگ زدہ ممالک میں فوری قیام امن کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو جنگ کے ہولناک اثرات سے بچانا بین الاقوامی قانون اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

 پوپ لیو چہاردہم نے ویٹیکن سٹی میں ہفتہ وار دعائیہ خطاب میںمشرق وسطیٰ، یوکرین اور سوڈان میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا، ویٹی کن سٹی سے خبر ایجنسی کے مطابق پوپ لیو نے کہا کہ موجودہ تکلیف دہ وقت میں عزیز لبنانی عوام کے زیادہ قریب ہوں۔

 روحانی پیشوا  کے مطابق تنازع میں شامل فریقین جنگ بندی کریں اور فوری پُرامن حل تلاش کریں، میں اُن سب کے لیے دعاگو ہوں جو جنگ کی وجہ سے تکلیف میں ہیں، جنگ سے متاثرہ یوکرین کے عوام کے لیے بھی دعاگو ہوں، سوڈان کے متحارب فریقین بھی لڑائی بند کریں اور بات چیت کر کے جنگ ختم کریں۔

یہ بھی پڑھیں :آبنائے ہرمز سے گزر کر پہلا تیل بردار جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *