Mon. Mar 9th, 2026

چمن سیکٹر پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام ایک دہشتگرد ہلاک

news 1772962151 1435



news 1772962151 1435

(ویب ڈیسک )پاک فوج نے پاک افغان سرحد چمن سیکٹر پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے سرحدی باڑ کی حفاظت اور دراندازی روکنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک افغان بارڈر پر چمن سیکٹر سے ملحقہ سرحدی علاقے میں 3 سے 4 خوارج پر مشتمل تشکیل کی دراندازی کو پاک فوج نے ناکام بنا دیا، پاک فوج نے باڑ کاٹنے والے خوارج کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

 یہ بھی پڑھیں:پیٹرول ختم ہونے کا خوف؟بنگلہ دیش حکومت کا اہم اعلان

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خارجی دہشت گردوں سے تیار شدہ 4 سے 5 آئی ای ڈیز اور باڑ کاٹنے کا سامان بھی برآمد ہوا، پاک فوج کی منظم کارروائی سے دہشت گردوں کے منصوبے خاک میں مل گئے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *