
(24 نیوز) امریکہ میں ایک بھارتی خاتون کو معروف ریٹیل سٹور “ٹارگٹ (Target)” سے متعدد اشیا بغیر بل کی ادائیگی کے لے جانے پر پولیس نے گرفتار کرلیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی خاتون اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق خاتون نے سٹور سے متعدد اشیاء حاصل کیں لیکن ادائیگی کیے بغیر باہر نکلنے کی کوشش کی، جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روک کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ہاتھ جوڑتے پولیس اہلکار سے معافی مانگ رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ ’میں بل ادا کرتی ہوں‘۔
مزید پڑھیں:3 مہینے میں 50 کلو وزن کم کرنیوالوں کیلئے سپورٹس کار جیتنے کا موقع
اہلکار نے کہ میرے پاس کوئی آپشن نہیں ہتھکڑی لگا کر مزید بات کرتا ہوں جس پر بھارتی خاتون پھوٹ پھوٹ کر رونے لگ اور منت سماجت کرنے لگی۔
یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ، اس سے قبل بھی متعدد بھارتی خواتین کو امریکی “ٹارگٹ” سٹورز سے شاپ لفٹنگ ( چوری) کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔
حال ہی میں ان گرفتاریوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں خواتین کو پولیس کے ہمراہ دیکھا گیا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے ان ویڈیوز پر مختلف ردِعمل ظاہر کیا تھا، اس ویڈیو کے سامنے آنے پر صارفین خاتون کے اس طرزِ عمل کو شرمناک قرار دے رہے ہیں۔
