(ویب ڈیسک)اٹلی میں ایک چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ سڑک پر گزرنے والے دو موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی اٹلی کے صوبے بریشیا میں ایک چھوٹا طیارہ ایک ہائی وے پر گرنے کے بعد دو افراد ہلاک ہو گئے، جس کے نتیجے میں ایک زبردست دھماکہ ہوا۔اٹلی کے قومی نشریاتی ادارے RAI کے مطابق یہ واقعہ منگل کو پیش آیا اور اس کے نتیجے میں طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور اس میں سوار کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔اس حادثے میں دو موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوئے جو دھماکے کے وقت علاقے سے گزر رہے تھے۔ حکام نے تصدیق کی کہ دونوں کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔دھماکے کے بعد جائے حادثہ پر آگ لگ گئی جس سے ہائی وے پر دونوں سمتوں کی ٹریفک کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جس نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا اور علاقے کو محفوظ بنایا۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ابوظہبی ،54 سالہ ڈاکٹر ابوظہبی میں اپنےاپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی