Fri. Mar 20th, 2026

چھ ممالک نے آبنائے ہرمز سے متعلق مدد کی پیشکش کردی

news 1773941521 1850



news 1773941521 1850

(ویب ڈیسک)برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز اور جاپان نے آبنائے ہرمز سے متعلق مدد کی پیشکش کی ہے اور توانائی کی منڈیاں مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس حوالے سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ توانائی کی منڈیوں کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے، آبنائے ہرمز کو محفوظ گزرگاہ بنانے کی مناسب کوششوں میں شمولیت کے لیے تیار ہیں۔ 

بیان میں مزید کہا گیا کہ کمرشل جہازوں پر ایران کے حملے قابل مذمت ہیں، ایران حملے فوری بند کرے۔ 

مشترکا بیان میں کہا گیا کہ ایران آبنائے ہرمز کی بندش کے اقدامات کو بھی فوری روکے، توانائی پیدا کرنے والے بعض ممالک کے ساتھ مل کر پیداوار بڑھانے پر بھی کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:24 مارچ سےسکول اوپن؟ طلبا کیلئے اہم خبر آ گئی





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *