Tue. Apr 7th, 2026

چین میں انٹرنیٹ پر کنٹرول مزید سخت

news 1750582531 1362



news 1750582531 1362

(24 نیوز)چینی حکومت نے انٹرنیٹ پر کنٹرول کو مزید سخت کرنے کے لیے ایک مرکزی ورچوئل آئی ڈی سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے اب تمام آن لائن صارفین کی شناخت ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے منسلک کی جائے گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق چین دنیا کے سب سے وسیع اور منظم آن لائن سنسر شپ اور نگرانی کے نظام کا مالک ہے۔

اب نئے ورچوئل آئی ڈی سسٹم کے تحت ہر شہری کی آن لائن شناخت مرکزی طور پر رجسٹر کی جائے گی، جس سے تمام سوشل میڈیا ایپس اور ویب سائٹس پر لاگ اِن ایک ہی ID سے ممکن ہوگا۔

مزید پڑھیں:قیمہ دو پیازہ بنانے کی آسان ترکیب

یہ نیا سسٹم فی الحال رضاکارانہ بنیاد پر متعارف کروایا گیا ہے، لیکن جولائی کے وسط سے اسے باقاعدہ طور پر لاگو کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ٹیکنالوجی اور انسانی حقوق کے ماہرین نے تشویش ظاہر کی ہے کہ یہ اقدام اظہارِ رائے کی آزادی کو مزید محدود کر دے گا ۔

ماہرین کے مطابق صارف کی شناخت مرکزی طور پر حکومت کے پاس ہوگی تو اختلافِ رائے یا تنقید کی صورت میں اس تک رسائی اور اس کی نگرانی مزید آسان ہو جائے گی۔

چینی صدر شی جن پنگ کے 2012ء میں اقتدار میں آنے کے بعد سے ریاست نے ڈیجیٹل دنیا پر اپنی گرفت کو مسلسل مضبوط کیا ہے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *