Thu. Mar 12th, 2026

چین نے بڑا اعلان کر دیا

news 1762275824 3225



news 1762275824 3225

(ویب ڈیسک)  چین نے رواں برس دنیا کے 45 ممالک کو دی گئی فری ویزا انٹری پالیسی میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق31 دسمبر 2026 تک مذکورہ ممالک کے افراد ویزے کے بغیر چین آ سکیں گے،ویزا فری انٹری توسیع پالیسی میں مزید ایک ملک سویڈن کو بھی شامل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد اب ان ممالک کے تعداد 45 ہو گئی ہے۔ اس فہرست میں فرانس، جرمنی اور اسپین سمیت دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کی جاری کردہ فری ویزا انٹری پالیسی میں 32 یورپی ممالک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی امریکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا اور بعض خلیجی ممالک کے شہری بھی یہ سہولت حاصل کر سکیں گےتاہم چین کی اس ویزا فری انٹری پالیسی میں اس کا سب سے بڑا حریف ملک امریکا سمیت کینیڈا اور برطانیہ اس اسکیم کا حصہ نہیں ہیں۔

اس کے تحت صرف اہل ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد ہی چین میں داخل ہو سکتے ہیں جن کا تعلق کاروباری یا سیاحتی دوروں سے ہو، اسی طرح رشتہ داروں سے ملنے کے لیے آنے والے بھی 30 روز کے لیے وہاں جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ چین کی جانب سے رواں برس دنیا کے 44 ممالک کو دی گئی ویزا فری انٹری کئی ممالک کے لیے رواں برس کے اختتام پر ختم ہونے والی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :  موٹرسائیکل پر 6 بچوں کو بٹھانے پر 22 ہزار روپےکاچالان





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *