Thu. Mar 5th, 2026

چین نے ٹرمپ کو خوش کر دیا اہم اعلان کردیا

news 1762363497 7159



news 1762363497 7159

(ویب ڈیسک)چین کی وزارتِ تجارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 15 امریکی اداروں پر عائد برآمدی کنٹرول کی پابندیاں ختم کرنے اور مزید 16 اداروں کے لیے یہ اقدامات ایک سال کے لیے معطل رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔یہ فیصلہ 10 نومبر سے نافذ العمل ہوگا۔

 چین کی وزارتِ تجارت  کے  مطابق یہ اقدام موجودہ عالمی اقتصادی صورتحال اور چین و امریکا کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد “بین الاقوامی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام” کو یقینی بنانا اور “تجارتی ماحول میں غیر ضروری رکاوٹوں کو کم کرنا” ہے۔ چینی وزارتِ تجارت نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا بھی اسی جذبے کے ساتھ منصفانہ اور غیر امتیازی بنیادوں پر چینی کمپنیوں کے ساتھ تجارت کے لیے ماحول بہتر بنائے گا۔تجزیہ کاروں کے مطابق بیجنگ کا یہ فیصلہ حالیہ مہینوں میں امریکا کے ساتھ بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی میں کمی لانے کی کوشش کا حصہ ہے۔

واشنگٹن کی جانب سے چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر عائد برآمدی پابندیوں کے جواب میں چین نے بھی متعدد امریکی اداروں کے خلاف اقدامات کیے تھےاور اب جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو رہا ہے، ماہرین کا خیال ہے کہ یہ فیصلہ تعلقات میں بہتری اور کاروباری تعاون کے لیے مثبت اشارہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر آصف زرداری کی قطر کے نائب وزیراعظم شیخ سعود سے ملاقات
  





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *