Wed. Oct 15th, 2025

ڈاکٹر بابا جی نے 93 سال کی عمر میں دلچسپ ازدواجی ریکارڈ قائم کر دیا

news 1760530085 1852



news 1760530085 1852

(ویب ڈیسک) آپ نے بہت سی خبریں پڑھیں اور سنیں ہوں گئی ، لیکن آج ایک دلچسپ خبر منظر عام پر آئی ہے ، جس پر آپ بے ساختہ بول اٹھیں گے کہ ’’ دل ہونا چاہیدا جوان تے عمراں وچ کی رکھیا‘‘آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں رہنے والے 93 سالہ ڈاکٹر جان لیون (Dr. John Levin) کو دنیا کا سب سے بزرگ والد تسلیم کیا جارہا ہے۔ وہ دنیا کے معمر ترین والد ہیں۔ فروری 2024 میں ایک بیٹے کی پیدائش کے بعد   انہوں نےایک بڑا اعزاز ا اپنے نام کرکے ریکارڈ بنا دیا ہے۔انکے بیٹے کا  نام گیبی (Gabby)  ہے ۔ ان کو یہ بچہ اپنی 37 سالہ بیوی ڈاکٹر یانگینگ لو (Dr. Yangying Lu)سے ہوا ۔ 56 سال کی عمر کے فرق کے باوجود یہ جوڑا اب دوسرے بچے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق پاکستان ، بنگلہ دیش اور بھارت میں 60 سال کی عمر کے بعد، لوگوں سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ دنیاداری ترک کرکے روحانیت کا سفر طے کرنا شروع کردیں ۔ تاہم بیرون ملک عام طور پر ایسا نہیں ہوتا۔ وہاں بوڑھے بھی بھرپور زندگی گزارتے ہیں۔ ایسا ہی ایک  آسٹریلیا کا شخص ان دنوں میڈیا کی سرخیوں کی زینت بنا ہوا ہے۔ 93 سال کی عمر میں باپ بن کر اس شخص نے سب کو چونکا دیاہے۔ ایسا نہیں ہے کہ وہ مطمئن ہوگئے ہیں بلکہ ان کی خواہش مزید بچے پیدا کرنے کی ہے۔آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں رہنے والے 93 سالہ ڈاکٹر جان لیون (Dr. John Levin) کو دنیا کا سب سے بزرگ والد تسلیم کیا جارہا ہے۔ وہ دنیا کے معمر ترین والد ہیں۔ ان کے یہاں فروری 2024 میں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام گیبی (Gabby) ہے ۔ ان کو یہ بچہ اپنی 37 سالہ بیوی ڈاکٹر یانگینگ لو (Dr. Yangying Lu)سے ہوا ۔ 56 سال کی عمر کے فرق کے باوجود یہ جوڑا اب دوسرے بچے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ڈاکٹر لیون، جو خود کو ایک ’’Healthy Ageing Expert ‘‘کہتے ہیں، نے وضاحت کی کہ وہ اور ان کی بیوی IVF اور اسپرم عطیہ کے ذریعہ بچہ پانے میں کامیاب ہوئے ۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ عمل مشکل تھا، لیکن وہ ثابت قدم رہے اور اب اپنے خاندان میں ایک اور بچے کو خوش آمدید کہنے کے لئے دوبارہ اسی عمل سے گزرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 93 سالہ لیون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی پرورش میں پوری طرح سرگرم رہنا چاہتے ہیں ۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے بیٹے گیبی کی 21ویں سالگرہ تک زندہ رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کی 21ویں سالگرہ کے موقع پر وہاں موجود ہونا چاہتا ہوں، یہی میرا خواہش ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو اس وقت ان کی عمر 116 سال ہوگی۔  گیبی  (Gabby) ڈاکٹر لیون کا چوتھا بچہ ہے۔ ان کی پہلی شادی سے تین بچے پہلے سے ہیں، جن میں ایشلے جس کی عمرر62 سال ، سامنتھا  عمر60سال  اور گریگ جن کا 2014 میں انتقال ہوگیا ۔ ان کے  10 پوتے اور پوتیاں اور ایک پڑپوتی بھی ہے، جبکہ انکا سب سے چھوٹا بیٹا،گیبے  (Gabby)صرف ایک سال کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم اورصدر مملکت کے درمیان اہم ملاقات آج ہو گی
 

 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *