Mon. Aug 4th, 2025

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی انڈونیشیا میں 430 فٹ بلندی سے بنجی جمپ

news 1754333629 7155



news 1754333629 7155

(24 نیوز )معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے 59 برس کی عمر میں بنجی جمپنگ کرکے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں واقع ٹرٹل بیچ پر 430 فٹ (تقریباً 130 میٹر یا 45 منزلوں) کی بلندی سے بنجی جمپنگ کر کے سب کو حیران کر دیا۔

یہ جرات مندانہ ایڈونچر نوسا پینیڈا کے خوبصورت ساحل پر کیا گیا، جو اپنی قدرتی خوبصورتی اور ایڈونچر سرگرمیوں کے لیے مشہور ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں ڈاکٹر نائیک کو مکمل حفاظتی سامان کے ساتھ جمپ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد صارفین نے ان کے اس اقدام کو “حوصلے کی علامت” قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سےقبل ذاکر نائیک نے تین سال پہلے یوگنڈا میں 165 فٹ کی بلندی سے بنجی جمپنگ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :یو اے ای میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے فیسوں کا اعلان





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *