Wed. Mar 11th, 2026

کروڈ آئل کی قیمت میں ڈرامائی کمی پاکستان میں پٹرول ڈیزل سستا ہونےکی توقع

news 1773168301 4483



news 1773168301 4483

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل آئل مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمتیں جس تیزی سے بڑھی تھیں، ا سے زیادہ تیز رفتار سے کم ہو گئیں۔  ویزراعظم شہباز شریف کے کل کے اعلان کے مطابق اب پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہونے کی توقع ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کی جنگ جلد ختم کرنے کا اعلان کرنے سے پہلے پیر کے روز انٹرنیشنل آئل مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمیتں بڑھ کر  120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھیں۔ جونہی ٹرمپ نے فلوریڈا مین ری پبلکن پارٹی کے اجتماع میں ی ہاعلان کیا کہ وہ جنگ جلد ختم کر دیں گے، اور یہ کہ ایران جنگ کے بیشتر مقاصد پورے ہو چکے ہیں، تو کچھ ہی لمحوں میں نیویارک کی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمتین کم ہونا شروع ہو گئیں اور سٹاک ایکسچینج میں شئیرز کی قیمتین جو پہلے کم ہو رہی تھیں، وہ بڑھنے لگیں۔ کچھ ہی گھنٹوں میں کروڈ آئل کی  120 ڈالر فی بیرل کی حد پر پہنچی ہوئی قیمیں گرتے گرتے  78 ڈالر فی بیرل تک آ گئیں۔ 

 ٹرمپ کا جلد جنگ ختم کرنے کا اعلان ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قمیتں گرنے کی وجہ بنا حالانکہ انہوں نے جنگ ختم کرنے کی کوئی تاریخ نہیں بتائی اور پاسدارانِ انقلاب کو دھمکی دی کہ اگر آبنائے ہرمز میں تیل کے ٹینکروں کی آمد و رفت میں رکاوٹیں ڈالیں تو  ایران پر بیس گنا زیادہ شدید حملے ہوں گے، اس کے جواب میں پاسداران انقلاب نے اعلان کیا کہ آدھا لیٹر تیل بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے نہین دیں گے۔ اس کے باوجود نیویارک کی مارکیٹ میں قیمتیں مزید کم ہوئیں۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کل پیر کی شب قوم سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ انٹرنیشل مارکیٹ میں جب خام تیل کی قیمتین کم ہوں گی تو  پاکستان مین حکومت اسی تناسب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتین کم کر دے گی۔

اب توقع کی جا رہی ہے کہ وفاقی حکومت جلد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔

 6 مارچ سے 9 مارچ تک عالمی بازار مین خام تیل کی قیمتیں بہت تیزی سے بڑھی تھیں اور برینٹ کروڈ  کی قیمت  9 مارچ کو  ایک وقت میں 120 فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔
آج  10 مارچ کو  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے بعد  آئل مارکیٹ میں قیمتیوں میں تیز گراوٹ شروع ہوئی۔ اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 17 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد  برینٹ کروڈ آئل 83 ڈالر فی بیرل ،ویسٹ  ٹیکساس انٹرمیڈیٹس ( ڈبلیو ٹی آئی) 78 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔

خام تیل کی قیمت میں اضافے کی طرح کمی بھی عارضی

ماہرین کا  تجزیہ ہے کہ کروڈ آئل کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ کی طرح بے تحاشا کمی بھی ایک وقتی رجھان ہو سکتی ہے۔ آبنائے ہرمز میں صورتحال اب تک جیسی پہلے تھی ویسی ہی ہے، سعودی عرب نے اپنی خام تیک کی پیداوار مین کئی ملین بیرل یومیہ کمی کرنے کا رسمی اعلان کر دیا ہے، دوسرے عرب ملکوں نے بھی خام تیل کی پیداوار کم کر دی ہے اور قطر نے گیس کی پیداوار میں نمایاں کمی کی ہے۔ ٹرمپ کے جنگ جلد بند کرنے کے اعلان پر ابھی تک صرف پاسداران انقلاب کا ردعمل سامنے آیا ہے جو آبنائے ہرمز کو نہ کھولنے کے متعلق ہے۔ 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *