نیوکلئیر ہتھیاروں کے استعمال کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا : راہول
نئی دہلی 7 اپریل ( ایجنسیز ) کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ جنگیں تباہ کن ہوتی ہیں تاہم یہ حقیقت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی زبان یا اقدام جو کسی تہذیب کے خاتمہ کی بات کرتی ہو وہ آج کی مہذب دنیا میں ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حالت میں نیوکلئیر ہتھیاروں کے استعمال کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ آج رات ایران کی شناخت اور تہذیب ختم کر دی جائے گی ۔ k
