Fri. Feb 27th, 2026

کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.3 ریکارڈ

earthquake1750636896 0



کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے کشمیر اور گلگت بلتستان کے گردونواح میں محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز گلگت بلتسان کا علاقہ ہے جبکہ زلزلے کا مرکز زیر زمین 12کلومیٹر تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، انتظامیہ کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *