Fri. Mar 6th, 2026

“کوئی دھمکی یا  انٹی میڈیشن ہم پر اثر انداز نہیں ہوگی”، ٹرمپ کے ٹیرف بڑھانے کے بیان پر فرانس کا ردعمل

news 1768677446 4938



news 1768677446 4938

(24نیوز) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ پر قبضے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے ملکوں پر “ٹیرف بڑھانے” کی دھمکییاں سامنے آنے کے بعد فرانس کے صدر میخواں بھی بول پڑے۔

صدر میخواں نے کہا ہے کہ ‘کوئی دھمکی یا انٹیمیڈیشن ہمیں متاثر نہیں کرے گی’ –  

 فرنچ  صدر میکرون کا بیان کچھ دیر پہلے میڈیا میں آیا ہے جس میں انہوں نے گرین لینڈ کے ڈنمارک کا حصہ ہونے کے متعلق  یورپی ممالک اور فرانس  کی سرگرم حمایت کا اعادہ کیا اور  کہا،  فرانس “قوموں کی خودمختاری اور آزادی” کے لیے پرعزم ہے کیونکہ وہ گرین لینڈ اور ڈنمارک کی حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  گرین لینڈ پر امریکہ کے قبضے کے متعلق اپنے منصوبے کی مخالفت کرنے والے ملکوں پر ٹیرف بڑھانے کی دھمکی آج  اپنے ملکیتی سوشل پلیٹ فارم ٹروتھ پر دی ہے۔  صدر ایمانوئل میخواں نے اس دھمکی کا جواب سوشل پلیت فارم ایکس پر دیا اور  کہا، “کوئی دھمکی یا  انٹی میڈیشن ہم پر اثر انداز نہیں ہوگی” کیونکہ ہم ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں کو “ناقابل قبول” قرار دیتے ہیں۔

صدر میخواں کا کہنا ہے کہ “اگر ان کی تصدیق کی جائے تو یورپی ان کو متحد اور مربوط انداز میں جواب دیں گے۔”

“ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یورپی خودمختاری کا احترام کیا جائے۔”





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *