Sat. Aug 2nd, 2025

کولمبیا کے سابق صدرالوارو یوریبے کو 12 سالہ نظر بندی کی سزا

news 1754077679 5342



news 1754077679 5342

(ویب ڈیسک)  کولمبیا کے سابق صدر الوارو یوریبے کو ایک عدالت نے جمعہ کے روز “عدالتی عمل کے ناجائز استعمال” اور “سرکاری اہلکار کو رشوت دینے” کے الزامات پر 12 سال کی نظر بندی (ہاؤس اریسٹ) کی سزا سنائی ہے،یوریبے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ مقدمہ تقریباً 13 سال سے جاری تھا اور یوریبے پر الزام تھا کہ انہوں نے گواہوں کو دھونس اور رشوت کے ذریعے متاثر کرنے کی کوشش کی  تاکہ ان کے اور دائیں بازو کے سابق نیم فوجی گروہوں کے ساتھ تعلقات کے الزامات سے بچا جا سکے،جج ساندرا لیلیانا ہیرےڈیا نے پیر کے روز یوریبے کو قصوروار قرار دیا تھا،سابق صدر نے ہمیشہ اپنی بے گناہی پر اصرار کیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد یوریبے نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ یہ ایک سیاسی انتقام ہے، میرے ضمیر پر کوئی بوجھ نہیں، میں اپنے ملک کے قانون کے تحت انصاف کے لیے اپیل کروں گا۔”

الواری یوریبے 2002 سے 2010 تک کولمبیا کے صدر رہے اور ملک میں انسداد دہشت گردی کی پالیسیوں کی وجہ سے معروف ہیں،ان کی قیادت میں نیم فوجی گروہوں کے خلاف کارروائیوں اور امن مذاکرات کے متنازع طریقے بارہا تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روس کے سابق صدر کے بیان پرامریکی صدر کا ردعمل، دو نیوکلئر آبدوزیں تعینات کرنے کا اعلان





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *