Sat. Mar 7th, 2026

کینیڈین وزیر اعظم نے ٹیرف مخالف اشتہار پر امریکی صدر سے معافی مانگ لی

news 1762024550 5318



news 1762024550 5318

(ویب ڈیسک)کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے ٹیرف مخالف اشتہار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی مانگ لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈز کے وزیر اعظم مارک کارنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک اینٹی ٹیرف سیاسی اشتہار پر معافی مانگ لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ریاست اونٹاریو کے وزیر اعلیٰ ڈگ فورڈ کو یہ اشتہار نشر نہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ انہوں نے اشتہار نشر ہونے سے پہلے ڈگ فورڈ کے ساتھ اس کا جائزہ لیا تھا لیکن اس کے استعمال کی مخالفت کی تھی۔

ٹیرف مخالف اشتہار ڈگ فورڈ نے تیار کروایا تھا۔ جو ایک قدامت پسند رہنما ہیں اور انہیں اکثر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اس اشتہار میں ریپبلکن پارٹی کے سابق صدر رونلڈ ریگن کا ایک بیان شامل کیا گیا تھا۔ جس میں وہ کہتے ہیں کہ ٹیرف سے تجارتی جنگیں اور معاشی تباہی جنم لیتی ہیں۔ اس کے جواب میں ٹرمپ نے کینیڈا سے آنے والی مصنوعات پر ٹیرف بڑھانے کا اعلان کیا تھا اور امریکا نے کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات بھی روک دیئے تھے۔

رواں ہفتے کے آغاز میں جنوبی کوریا سے روانگی کے موقع پر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کی مارک کارنی سے عشائیے میں “بہت خوشگوار گفتگو” ہوئی تاہم انہوں نے تفصیلات نہیں بتائیں تھیں۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *