
(24نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کو بل کلنٹن نے بروقت نہ روکا ، اسامہ نے ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر خوفناک حملہ کیا، ہمارا مقابلہ کاغذی شیروں سے ہے ، مقابلے کیلئے تمام ممالک میدان میں آئیں ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کےبیلسٹک میزائل اورڈرون حملوں میں 90فیصدکمی ہوئی، ایران کے90فیصدمیزائل اور 85فیصدڈرون کی صلاحیت ختم کردی،ایرانی جزیرےخارک پرتیل کی سپلائی لائنزکےعلاوہ سب تباہ کردیا۔ان کاکہناتھا کہ ایران میں7ہزارسےزائدفوجی اہداف کونشانہ بنایا،ہم نے ایرانی قیادت کاخاتمہ کردیا۔
صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ ایران کےخلاف جنگ کاتیسرا ہفتہ جاری ہے،آبنائےہرمزمیں ایران کی بارودی سرنگ کی کشتیوں کوتباہ کیا، آبنائے ہرمز سے متعلق کئی ممالک سےبات چیت ہوئی،ان کاکہناتھا کہ حملوں کےبعدایران ریڈارسےبھی محروم ہیں،ایران کے 100 سے زائد جہازوں کو ڈبو دیا ہے، ایران کے دفاعی نظام کو تیزی سے تباہ کررہے ہیں،آبنائے ہرمز سے امریکا کا صرف ایک فیصد تیل گزرتا ہے،چین ،جاپان اور دیگرملکوں کیلئے تیل کا بڑا حصہ آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے، جن ملکوں کا تیل آبنائے ہرمز سےزیادہ گزرتا ہے وہ سامنے آئیں۔
امریکی صدر کاکہناتھا کہ ایران پر حملوں میں فوجی اور تجارتی اہداف کو زیادہ نشانہ بنایا،اسامہ بن لادن کو بل کلنٹن نے بروقت نہ روکا ، اسامہ نے ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر خوفناک حملہ کیا، ہمارا مقابلہ کاغذی شیروں سے ہے ، مقابلے کیلئے تمام ممالک میدان میں آئیں ۔
یہ بھی پڑھیں:شکارپور کے ملزم کو مویشی چُرانا مہنگا پڑ گیا، عدالت سے 23 سال قید کی سزا
