Thu. Jul 31st, 2025

ہند۔انگلینڈ آج پانچویں ٹسٹ کا آغاز، ہندوستان کا ایک اورامتحاں – Siasat Daily

India


فام میں موجود قومی ٹیم سے امیدیں

اوول ،30 جوالائی (ایجنسیز) 5 ٹسٹ میچوں کی سیریزکا پانچواں اور آخری مقابلہ کل یہاں شروع ہوگا اور رواں سیریز میں 1-2 سے پیچھے رہنے والی ہندوستانی ٹیم کو اب آخری میچ اوول گراؤنڈ پرکھیلنا ہے جہاں ہندوستان نے گزشتہ 50 سالوں میں صرف ایک ٹسٹ جیتا ہے اور جہاں ہندوستان نے جملہ کھیلے گئے 15 میں سے صرف 2 ٹسٹ جیتے ہیں۔ مطلب یہ واضح ہے کہ مانچسٹر میں کھیلا گیا چوتھا ٹسٹ ڈرا کرنے والی ہندوستانی ٹیم کے لیے آخری ٹسٹ جیت کر سیریز ڈراکرنے کا راستہ آسان نہیں ہوگا۔ اور اگر اس دشوار گزار راستے کو ممکن بنانا ہے، یعنی اگر انگلینڈ کو اوول میں ہرانا ہے تو ہندوستانی ٹیم میں کسی کو ہٹ مین بننا پڑے گا۔ ہٹ مین کا مطلب روہت شرما ہے۔ روہت شرما واحد جیت کے ہیرو تھے جو ٹیم انڈیا کو 50 سالوں میں اوول میں ملی ہے۔ ہندوستان نے وہ ٹسٹ 2021 میں ویراٹ کوہلی کی کپتانی میں جیتا تھا، جو1971 کے بعد اوول میں اس کی پہلی ٹسٹ جیت تھی۔ یعنی ہندوستان نے پورے 50 سال بعد وہ ٹسٹ جیتا تھا۔ 2021 میں اوول میں فتح کے چار سال بعد اب ایک اور فتح درج کر کے ریکارڈ قائم کرنے کا موقع ہے۔ ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کا فارم میں ہونا بھی ان کے لیے اچھا اشارہ ہے لیکن چیزیں اس وقت تک کام نہیں کریں گی جب تک کہ کوئی روہت شرما کی طرح حیرت انگیز کام نہ کرے۔ روہت شرما نے چار سال پہلے یعنی2021 میں وہ کام کیا تھا جس نے یہاں ٹیم کیلئے ایک یادگار کامیابی درج کی تھی ۔ ویرات کوہلی کی کپتانی میں کھیلے گئے اس ٹسٹ میچ میں ہندوستان کی پہلی اننگز191 رنز پر سمٹ گئی۔ جواب میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے اور پہلی اننگز میں101 رنز کی برتری حاصل کی لیکن دوسری اننگز میں ہندوستان نے 466 رنز بنائے۔ ٹیم انڈیا کو اس اسکور تک لے جانے میں روہت شرما کا بڑا رول رہا جنہوں نے بطور اوپنر 256 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے127 رنز بنائے۔ روہت کی سنچری کی وجہ سے ہی ہندوستان بڑا اسکور بنا سکا اور انگلینڈ کے سامنے 368 رنزکا نشانہ کھڑا کیا۔ ہندوستان کی طرف سے دیئے گئے 368 رنز کے مجموعی ہدف کا تعاقب کرنے اترنے والی انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 210 رنز بنا سکی اور 157 رنز سے میچ ہارگئی۔ دوسری اننگز میں سنچری بنانے والے روہت شرما کو ہندوستان کی جیت کا ہیرو بنایا گیا ۔ انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اگرموجودہ ہندوستانی ٹیم کی بات کریں تو اس میں قابل کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے۔ وہ سنچریاں بنا رہے ہیں اور سیریز میں رنز بھی بنا رہے ہیں لیکن، ان میں سے ایک کو روہت شرما کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اگرچہ ایسی صورت حال پیدا نہیں ہونی چاہیے کہ ٹیم پیچھے رہ جائے لیکن اگر ایسی صورت حال پیدا ہوتی ہے تو پھر دیکھنا یہ ہوگا کہ ‘ہٹ مین’ کون بنتا ہے۔دوسری جانب انگلینڈ سیریز پر قبضہ برقرار رکھنے کا کوشاں ہوگا۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *