نئی مجلس عاملہ ، چیرمین و نائب چیرمین کا انتخاب مکمل
یلاریڈی۔ 18 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی میونسپلٹی میں جاری غیر یقینی صورتحال کا آج خاتمہ ہو گیا اور نئی مجلسِ عاملہ نے باضابطہ طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں، جس کے ساتھ ہی شہری سیاست میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا۔ چیئرمین کے عہدہ پر پدما شری کانت اور وائس چیئرمین کے طور پر متھمالا بھاگیہ وتی نے حلف لیے کر ذمہ داریاں سنبھالیں۔ تقریب میں عوامی نمائندوں،سیاسی قائدین اور شہر کی ممتاز شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی اور تقریب باوقار انداز میں منعقد ہوئی۔ساتویں حلف برداری تقریب کے دوران اٹکری چندرایا، سید غفار، متھمالا بھاگیہ وتی اور سدھی شری دھر بلا مقابلہ منتخب ہو کر ذمہ داریاں سنبھالیں، جبکہ تمّلا گایتری، منچریال مہیشوری، کوثر النساء، دمپلا منجولا، گادے تروپتی، پدما شری کانت، لکشمی رامگلہ اور ایرکل دشرتم سمیت دیگر منتخب ارکان نے بھی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ نئی قیادت نے عوامی اعتماد پر پورا اترنے اور شہر کی ہمہ جہت ترقی کو اولین ترجیح دینے کے عزم کا اظہار کیا۔نئے عہدیداروں نے کہا کہ سڑکوں کی بہتری، پینے کے پانی کی فراہمی، صفائی کے انتظامات اسٹریٹ لائٹس، پارکس اور بنیادی سہولتوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ رکے ہوئے ترقیاتی کاموں کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت کے ساتھ یلاریڈی میں ترقی کی رفتار تیز ہوگی اور شہر میں نئی امیدیں اور نیا جوش فروغ پائے جائے گا نو منتخب صدر نشین بلدیہ اور ارکان بلدیہ کو رکن اسمبلی مدن موہن راؤ کانگریسی قائد شیخ قیاس الدین مبارکباد پیش کی۔
