Fri. Mar 13th, 2026

سعودی عرب کے شہر حائل نے آف روڈ گاڑیوں کے سب سے بڑے قافلے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا

news 1768847084 7792



news 1768847084 7792

(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے شہر حائل نے آف روڈ پروڈکشن گاڑیوں کے سب سے بڑے قافلے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔ ہفتے کے روز 501 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ تووارن کے صحرائی علاقے میں 7 کلومیٹر طویل غیر ہموار راستے سے گزرا، جس کے ذریعے آسٹریلیا کا 449 گاڑیوں کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا گیا۔

اس ایونٹ میں مملکت کے مختلف علاقوں کے علاوہ خلیجی اور عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے شرکا نے شرکت کی۔ تجربہ کار آف روڈ ڈرائیورز کے ساتھ ساتھ نئے شرکا، خاندانوں اور دوستوں کے گروپس نے بھی اس منفرد سرمائی تفریح میں حصہ لیا، جبکہ ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں نے تقریب کو مزید دلکش بنا دیا۔

حائل کے گورنر شہزادہ عبدالعزیز بن سعد بن عبدالعزیز نے اس کامیابی کو قومی اعزاز قرار دیتے ہوئے سعودی قیادت کے تعاون کو سراہا۔ حائل ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او عمر عبداللہ الجبار کے مطابق یہ ریکارڈ حائل کو صحرائی سیاحت اور مہم جوئی کی سرگرمیوں کے ایک نمایاں مرکز کے طور پر مزید مستحکم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کا کوٹ لکھپت جیل سے ایم پی اے ندیم قریشی کو خط 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *