
(24 نیوز )اطالوی پائلٹ نے ترکیہ میں چلتی ٹرین پر طیارہ اُ تار کر دنیا کو حیران کردیا، رپورٹ کے مطابق 120 کلو میٹر کی رفتار سے دوڑتی مال بردار ٹرین کے کنٹینر پر لینڈنگ ہوا بازی کی تاریخ کا خطرناک ترین اسٹنٹ قرار دیا جارہا ہے۔
پائلٹ ڈاریو کوسٹا نے ناصرف طیارہ کامیابی سے ٹرین پر اُ تارا بلکہ چند سیکنڈز کے بعد وہیں سے دوبارہ اُڑان بھر کر عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پائلٹ کمال مہارت سے ٹرین کے اوپر طیارے کو اُ تارتا ہے اور چند سیکنڈ بعد دوبارہ اُڑان بھر لیتا ہے، پائلٹ کا کہنا ہے کہ یہ ایک بلائنڈ لینڈنگ تھی جہاں غلطی کامطلب موت تھا لیکن سخت محنت اور جنون نےاس ناممکن مشن کو ممکن بنا دیا۔
واضح رہے کہ 2023 میں دبئی کے مشہور ہوٹل برج العرب کے ہیلی پیڈ پر پائلٹ نے طیارہ اُ تار کر سب کو حیران کردیا تھا، ستائیس میٹر کے دائرے میں خطرناک اسٹنٹ کو ممکن بنانے کے لیے ایوی ایشن ٹیم نے طیارے میں کافی تبدیلیاں کی تھیں، پائلٹ نے تاریخی کارنامہ انجام دینے کے لیے چھ سو پچاس مرتبہ پریکٹس بھی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کامعائنہ،سپریم کورٹ کاتحریری حکمنامہ جاری
