Tue. Feb 17th, 2026

پاکستان کی فٹ بال ٹیم اپریل میں فیفا سیریز میں حصہ لے گی: محسن گیلانی

392691 856159417


پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر محسن گیلانی نے بتایا ہے کہ پاکستان فٹ بال ٹیم اپریل میں فیفا سیریز کھیلنے جا رہی ہے۔

پیر کو کراچی میں محسن گیلانی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’فیفا کا کوئی بھی ایونٹ خصوصی حیثیت رکھتا ہے اور وہاں تک قومی ٹیم کی رسائی بڑی کامیابی ہے۔

’اگر چند سال پہلے کہا جاتا کہ پاکستان کی ٹیم کسی فیفا ایونٹ میں کھیلے گی تو یہ مشکل دکھائی دیتا، مگر مختصر عرصے میں یہ ممکن بنا لیا گیا ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ قومی فٹبال کے ڈھانچے کی بحالی اور ترقی کے لیے پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے متعدد اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی فیڈریشن کو قائم ہوئے چھ ماہ ہو چکے ہیں لیکن اسے مالی بحران اور گورننس سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق فیڈریشن کے پاس نہ مناسب گراؤنڈز تھے اور نہ ہی مطلوبہ فنڈز، تاہم اب ڈومیسٹک فٹبال پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور بین الاقوامی تعلقات کی بحالی پر بھی کام جاری ہے۔

انڈیا کے ساتھ ممکنہ مقابلوں کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ ’پاکستان فٹ بال فیڈریشن حکومت کے فیصلوں کی پابند ہے۔ اگر حکومت اجازت دے گی تو ٹیم شرکت کرے گی، بصورت دیگر سرکاری پالیسی کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔‘

صدر پی ایف ایف کے مطابق پاکستان میں نئی فٹ بال لیگ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جب کہ بیرون ممالک سے کوچز لانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ قومی ٹیم اور مقامی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو سکے۔ 

انہوں نے کہا کہ یوتھ فٹ بال پروگرامز شروع کیے جا رہے ہیں اور ٹریننگ سینٹر کے قیام پر بھی کام جاری ہے۔ فیفا کی جانب سے عالمی معیار کے اسٹیڈیم اور اکیڈمی کی تعمیر کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

مزید برآں کراچی میں انٹر سکول فٹبال مقابلوں کا آغاز کیا جائے گا تاکہ نچلی سطح سے ٹیلنٹ سامنے لایا جا سکے۔ ان کے مطابق فٹبال فیڈریشن میں نئے اور نوجوان خون کو شامل کرنا ضروری ہے جبکہ ڈیپارٹمنٹس کی بحالی بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

قبل ازیں کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران محسن گیلانی نے پروفیشنل فٹ بال لیگ کرانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سٹائل نہیں، پی ایف ایف سٹائل لیگ ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن ملک میں فٹ بال کے کھیل کی ترقی کے لیے فیفا گول پراجیکٹ دوبارہ فعال کرنے سمیت نئی لیگ اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے منصوبے شروع کرنے جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’سندھ حکومت فیفا گول پراجیکٹ کی بحالی میں تعاون کرے گی۔ یہ منصوبہ ملک میں فٹبال کی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے اور اسے پہلے روز سے فیڈریشن کے تحت فعال ہونا چاہیے تھا۔‘

فیفا نے گول پراجیکٹ کی منظوری 2006 میں دی تھی جب کہ اس پر عملی کام کا آغاز 2009 میں ہوا۔ اس منصوبے پر پانچ لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ کی جا چکی ہے۔ 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *