
(24 نیوز)بھارت کے شہر امرتسر میں ایک سڑک کنارے گول گپے کے سٹال پر حال ہی میں پیش آنے والے واقعے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔
مقامی صارف کے مطابق، وہ دوستوں کے ساتھ سٹال پر گول گپے کے مزے لے رہے تھے جب انہوں نے بڑے پیالے میں حرکت محسوس کی، بعد ازاں معلوم ہوا کہ پیالے میں ایک زندہ چوہا موجود تھا۔
ویڈیو میں وینڈر گول گپے کے مصالحے والے آمیزے سے چوہے کو نکالنے کی کوشش کر رہا تھا، آخرکار چوہا چھلانگ لگا کر قریبی نالی کی طرف چلا گیا۔
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو شدید بحث چھڑ گئی۔ بہت سے صارفین نے اس پر غصہ اور سٹریٹ فوڈ کے صفائی کے معیار پر سوال اٹھاتے نظر آئے۔
دیگر نے ویڈیو کے اسکرپٹ شدہ یا اے آئی سے تیار کردہ ہونے کے امکانات پر بحث کی۔
مزید پڑھیں:جرمنی میں خاتون کا والدہ کی میت چھپا کر کئی برس تک پنشن وصول کرنےکا انکشاف
ایک صارف نے سوال کیا کہ جس پانی سے چوہا نکلا ہے اسے پھینک دیا گیا یا سب بیچ دیا۔
کئی صارفین نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج سے گول گپے کھانا بالکل بند، ایک صارف نے کہا کہ جو لوگ گول گپے کھا رہے تھے کیا وہ زندہ ہیں؟
انسٹاگرام صارف نے ویڈیو میں واضح کیا کہ انہوں نے وینڈر سے متاثرہ پانی ضائع کروایا، جس پر صارفین نے نوجوانوں کی بروقت اقدام کی تعریف کی، کیونکہ بصورت دیگر یہ پانی گاہکوں کو بیچا جا سکتا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت میں سڑک کنارے فوڈ سٹالوں میں کیڑوں اور چوہوں کے شامل ہونے کے کئی واقعات سوشل میڈیا پر رپورٹ ہو چکے ہیں۔
دسمبر 2025 میں ویرار، مہاراشٹر میں ایک سٹال پر زندہ سبز سانپ دیکھنے پر عوام میں خوف پھیل گیا تھا اور احمد آباد میں دیوان پانی پوری سینٹر کو کیڑوں کی موجودگی کی وجہ سے سیل کر دیا گیا تھا۔
