Wed. Feb 18th, 2026

ڈی آئی خان، دہشت گردوں کی نہتے مسافروں کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، ایک اہلکار شہید، دو زخمی

peshawer police1771384553 0



ڈیرہ اسماعیل خان:

خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں رات گئے مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر مسلح دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا اور پھر گھات لگا کر پولیس پر بھی فائرنگ شروع کر دی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی کوئیک رسپانس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔

شدید مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مؤثر ردعمل کے باعث حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

واقعے کے بعد شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور بھاری نفری تعینات کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ملوث عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *