
(ویب ڈیسک)مدینہ منورہ میں رمضان المبارک کے دوران ریاض الجنہ کی زیارت کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا۔
پہلے دو عشروں میں مردوں کے لیے ریاض الجنہ کی زیارت کے 2 اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔
مردوں کیلئے زیارت کا پہلا وقت صبح 11:20 سے رات 8 بجے تک مقرر کیا گیا ہے جبکہ دوسرا وقت رات 2 سے صبح 5 بجے تک کا ہے۔
اسی طرح خواتین کے لیے وقت رات 11 سے 1:40 اور صبح 6 سے 11 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔
تیسرے عشرے میں ریاض الجنہ کی زیارت کیلئے مردوں کے لیے3 اوقات مقرر کیے گئے ہیں،تیسرے عشرے میں مردوں کے لیے پہلا وقت صبح 11:20 سے رات 8 بجے، دوسرا وقت رات 11 سے12 بجے تک اور تیسرا وقت صبح 2 سے 5 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مشعال ملک کا کشمیر کیلیے بھی امن بورڈ کے قیام کا مطالبہ
تیسرے عشرے میں خواتین کے لیے صبح 6 سے 11 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
