تہران ۔ 20 فبروری (ایجنسیز) ایران نے اپنے فضائی عملہ کو نوٹس جاری کی ہیکہ وہ اپنے جنوبی علاقہ میں راکٹ لانچنگ کی مشقیں کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے جو بحری ڈرل کا حصہ ہے۔ قبل ازیں اطلاعات ملی ہیں کہ امریکہ اس ہفتہ کے اواخر کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرے گا جس کے تعلق سے امریکی صدر نے ابھی قطعی فیصلہ کرنا ہے۔ ایران نے آبنائے ہرمز میں رواں ہفتے بحری مشقیں کی ہیں۔
