
(24 نیوز)بنگلادیش نے بھارتی ایئرلائن اسپائس جیٹ کو 19 فروری 2026 سے اپنی فضائی حدود اور ایئرپورٹ کے استعمال سے روک دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئرلائن نے تقریباً 42 کروڑ بھارتی روپے (5 ملین ڈالر سے زائد) کے واجبات ادا نہیں کیے۔
بنگلادیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے بی) کے مطابق بھارتی ایئرلائن پر نیویگیشن، لینڈنگ، پارکنگ اور دیگر ہوائی اڈہ چارجز کی مد میں کئی سال سے بقایا جات واجب الادا ہیں۔
اتھارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پابندی کے تحت اسپائس جیٹ کی پروازیں نہ تو بنگلادیشی فضائی حدود میں داخل ہو سکیں گی اور نہ ہی ملک کے کسی ایئرپورٹ پر لینڈ کر سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:بنوں:فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ،لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید
