Mon. Feb 23rd, 2026

ٹرمپ کی رہائش گاہ میں گھسنے کی کوشش کرنے والا مارا گیا

392847 1337986495


فلوریڈا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مار اے لاگو رہائش گاہ کے سکیورٹی حصار کو اتوار کو توڑنے والے شاٹ گن سے مسلح  شخص کو امریکی سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے گولی مار دی جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہو گئی۔ 

واقعے کے وقت ٹرمپ واشنگٹن میں تھے۔ حکام نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق یہ واقعہ رات ایک بج کر 30 منٹ (06:30 جی ایم ٹی) کے قریب پیش آیا۔

خفیہ سروس نے بتایا کہ 20 سال سے کچھ زائد عمر کے مشتبہ شخص کو مار اے لاگو ریزورٹ کے شمالی دروازے پر دیکھا گیا، جن کے پاس شاٹ گن اور ایندھن کا کین تھا۔

اہلکاروں نے مذکورہ شخص کا سامنا کیا اور انہیں ہتھیار ڈالنے کا کہا لیکن انہوں نے اپنی بندوق تان لی۔

پام بیچ کاؤنٹی کے شیرف رک بریڈشا نے صحافیوں کو بتایا، ’ہم نے انہیں صرف یہی الفاظ کہے تھے کہ چیزیں نیچے رکھ دیں۔‘

بریڈشا کا کہنا تھا کہ ’اس وقت انہوں نے تیل کا کین نیچے رکھا، اور شاٹ گن کو فائرنگ کی پوزیشن میں اوپر کر لیا۔‘

پھر ایک نائب اور دو سیکرٹ سروس اہلکاروں نے انہیں گولی مار دی۔ اس شخص کو مردہ قرار دے دیا گیا اور کوئی امریکی افسر زخمی نہیں ہوا۔

سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ اس وقت مار اے لاگو میں ان کی حفاظت میں رہنے والا کوئی فرد موجود نہیں تھا۔

اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، پام بیچ کے شیرف بریڈشا نے حملہ آور کی شناخت 21 سالہ آسٹن ٹکر مارٹن کے نام سے کی، جو مار اے لاگو سے تقریباً 700 میل (1127 کلومیٹر) شمال میں جنوبی کیرولائنا کے ایک چھوٹے سے قصبے کے رہائشی تھے۔

میامی ہیرلڈ کی رپورٹ کے مطابق مارٹن قدرتی مناظر اور گولف کورسز کے خاکہ نگار تھے، اور ان کی ایک بڑی بہن تھیں جو تین سال قبل 21 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں تاہم موت کے اشتہارات میں ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی۔

بڑھتا ہوا سیاسی تشدد 

ٹرمپ، جو اکثر اپنی ہفتہ وار تعطیلات مار اے لاگو میں گزارتے ہیں، کئی قتل کے منصوبوں یا کوششوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

اس ماہ کے شروع میں، 59 سالہ ریان راؤتھ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، جس نے امریکی انتخابات سے دو ماہ قبل ستمبر 2024 میں فلوریڈا کے ایک گولف کورس میں ٹرمپ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

ٹرمپ پر راؤتھ کے حملے کا منصوبہ پنسلوانیا میں ریپبلکن رہنما پر قاتلانہ حملے کے دو ماہ بعد سامنے آیا، جہاں 20 سالہ میتھیو کروکس نے ایک ریلی کے دوران کئی گولیاں چلائیں، جن میں سے ایک ٹرمپ کے دائیں کان کو چھوتی ہوئی گزر گئی۔ سکیورٹی فورسز نے فوراً کروکس کو گولی مار دی جس سے وہ جان سے گئے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گہری تقسیم کے شکار ملک میں سیاسی تشدد بڑھ گیا ہے اور سیاسی گفتگو تیزی سے جارحانہ اور اشتعال انگیز ہو گئی ہے۔

گذشتہ سال ستمبر میں، دائیں بازو کے انفلوئنسر اور ٹرمپ کے کٹر اتحادی چارلی کرک کو یوٹاہ کی ایک یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

اس سے قبل جون میں، ایک نقاب پوش حملہ آور نے مینیسوٹا کی قانون ساز ملیسا ہارٹمین، جو ایک ڈیموکریٹ ہیں، اور ان کے شوہر کو ان کے گھر میں قتل کر دیا تھا۔ ایک اور منتخب عہدیدار اور ان کی اہلیہ کو بھی نشانہ بنایا گیا اور وہ شدید زخمی ہوئے۔

اور پنسلوینیا کے گورنر جوش شاپیرو کے گھر کو، جنہیں گذشتہ سال صدارتی امیدوار کے طور پر پیش کیا گیا تھا، اپریل میں مبینہ قاتلانہ حملے میں آگ لگا دی گئی۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *