Sun. Mar 1st, 2026

خامنہ ای محفوظ ہیں،  امریکہ ایران پر حملوں کیلئے دوسرے ملکوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، ایرانی وزارت خارجہ

news 1772308036 2982



news 1772308036 2982

(ویب ڈیسک) ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہاہے۔ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای محفوظ ہیں ۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا،  میں آپ کو یقین دلا سکتا ہوں کہ نظام کام کر رہا ہے کیونکہ ہمارا نظام بہت جدید اور منظم ہے۔خدا کا شکر ہے، وہ سب خیریت سے اور محفوظ ہیں۔
اسمعیل بقائی نے کہا،  یہ نطام کسی ایک شخص کی حکمرانی کا نام نہیں ہے۔ ہر چیز ہمارے منصوبوں کے مطابق کی جا رہی ہے۔
ہماری مسلح افواج اس جارحیت کے خلاف اپنی دفاعی کارروائیاں کر رہی ہیں جو صبح سویرے سے اب تک جاری ہیں۔
کم از کم میرے علم میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ میرا خیال ہے کہ اس وقت ہماری پوری توجہ اپنے علاقے، اپنے لوگوں اور اس جارحیت کے خلاف اپنی قومی سلامتی کے دفاع پر مرکوز ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  ایرانی حکام نے اسرائیلی حملوں میں خانہ ای کے داماد اور بہو کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی
تہران مین موجود ایرانی وزاعرتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا، گزشتہ نو مہینوں کے دوران دوسری بار سفارت کاری کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ۔ گزشتہ جون میں جب ہم مذاکرات کے بیچ میں تھے اور دو دن بعد چھٹے دور کی گفتگو ہونی تھی، تب امریکیوں اور اسرائیلیوں نے ایران پر حملہ کیا۔ آج پھر وہی دہرایا گیا۔ ہم ویانا میں کسی  ممکنہ معاہدے کے تکنیکی پہلوؤں پر بات کرنے والے تھے کہ آج انہوں نے ایران کے خلاف جارحیت شروع کر دی۔ابھی کل ہی عمانی ثالث نے بتایا تھا کہ معاہدہ پہنچ میں ہے اور انہوں نے نمایاں پیش رفت کی بات کی تھی۔ امریکیوں کے لیےسفارتی عمل کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  صورتحال کشیدہ:ایران کے یو اے ای، ابوظہبی، قطر، کویت ،ریاض اور بحرین میں امریکی ائیربیسز پر حملے
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا، ہم ان مذاکرات میں نیک نیتی اور سنجیدگی کے ساتھ آئے تھے۔ ہم نے پہلے دن سے کہا تھا کہ ہم کسی ممکنہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے مسقط، جنیوا یا کسی بھی دوسری جگہ دنوں اور ہفتوں تک رہنے کے لیے تیار ہیں۔
ہم گزشتہ دو دہائیوں سے عالمی برادری کو بتا رہے ہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کا خواہشمند نہیں ہے اور ایران کا پرامن مقاصد کے لیے ایٹمی توانائی استعمال کرنے کا حق این پی ٹی میں درج ہے۔ ایرانی ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں جو کچھ بھی کہا جا رہا ہے، وہ اس جھوٹے پروپیگنڈے کا حصہ ہے جس کا مقصد ایران کے امیج کو مسخ کرنا اور اس قسم کی جارحیت کو جائز قرار دینا ہے۔
یہ ایک بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت تھی اور ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں۔ ہم نے  خبردار کیا تھا کہ ایران کے خلاف کوئی بھی جارحانہ کارروائی پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔
 ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مشرق وسطیٰ کے مسلم ممالک پر ایران کے حملوں کے متعلق سوالات کے جواب میں کہا،  امریکہ ایران پر فوجی حملے کرنے کے لیے دوسرے ممالک کی سرزمین کا غلط استعمال کر رہا ہے۔
بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں کہ وہ بھرپور طریقے سے اپنا دفاع کرے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *