Sun. Mar 1st, 2026

ایران سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کیخلاف حیدرآباد میں زبردست ریالی – Siasat Daily

TOP 18


امریکی و اسرائیلی مظالم پر صدائے احتجاج ، فلسطین کی آزادی کے دور کا آغاز، عوام اور سرکردہ شخصیتوں کی کثیر تعداد میں شرکت
حیدرآباد۔یکم۔مارچ۔(سیاست نیوز) ایران سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کئے جانے کے خلاف دنیا بھر میں جاری احتجاج کے دوران شہر حیدرآباد میں بھی مسلمانوں کی جانب سے زبردست احتجاجی ریالی کا اہتمام کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کی کاروائیوں کے خلاف مظاہرہ کیاگیا ۔ احتجاجی ریالی میں تمام طبقات و مسالک سے تعلق رکھنے والے عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے امریکی و اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی ۔ ماہ رمضان المبارک کے دوران امریکی واسرائیلی کاروائیوں کے دوران شہید ہونے والے آیت اللہ خمینی کو ریالی کے دوران زبردست خراج پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو لازوال قرار دیا اور کہا کہ دنیا کے بدترین شیاطین 86 سالہ بزرگ قائد سے خوفزدہ تھے لیکن آیت اللہ کی شہادت نے ایرانی عوام اور قیادت میں جو جذبہ حریت پیدا کیا ہے وہ اب قطعی معرکہ میں داخل ہوچکے ہیں۔اس احتجاجی ریالی میںجناب میر ذوالفقار علی رکن اسمبلی چارمینار‘ جناب ریاض الحسن آفندی رکن قانون ساز کونسل ‘ مولانا سید تقی رضا عابدی ‘ مولانا ڈاکٹر شبیر شیرازی‘ مولانا محمد عباس ‘ مولانا حسن ابراہیمی ‘ مولانا غلام سیدین ‘ مولانا ڈاکٹر شوکت علی مرزا‘ ڈاکٹر فاضل حسین پرویزایڈیٹر گواہ‘ سید جعفر حسین ایڈیٹر صدائے حسینی ‘ سردار ستپال سنگھ ‘ جناب مجاہد ہاشمی صدر مجلس عمل ‘ جناب عفان قادری سیکریٹری مہر آرگنائزیشن کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں عوام موجود تھے ۔پرنسس عیسن اسکول تا دارالشفاء گراؤنڈ تک منعقد کی گئی اس احتجاجی ریالی کے دوران امریکی اور اسرائیل کے خلاف نعرہ لگانے کے علاوہ ایران کی کامیابی کے لئے نعرہ لگائے گئے ۔احتجاجی ریالی میں شامل افراد نے آیت اللہ خمینی کی شہادت کو فلسطین کی آزادی کے دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بزرگ رہنماء نے اپنی اور اپنے افراد خاندان کی جان قربان کرتے ہوئے فلسطین کی آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونکنے کا کام کیا ہے ۔ احتجاجیوں نے ہند۔ایران تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سینکڑوں برسوں پر محیط تہذیبی تعلقات ہیں اور ہندستان ہمیشہ ہی ایران کا دوست ملک رہا ہے لیکن گذشتہ چند برسوں سے حکومت ہند ایران کی رفاقت سے محروم ہونے لگی ہے بلکہ خطہ میں ایک بہترین دوست کو کھونے کے دہانے پر پہنچنے لگی ہے ۔ احتجاج میں شامل عام شہریوں نے حکومت ہند کے طرز عمل کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران جن ایٹمی ممالک سے مقابلہ کر رہا ہے ‘ ہندستان ان ایٹمی ممالک سے خوفزدہ نظر آرہا ہے۔ احتجاج میں شامل افراد نے روحانی رہنماء آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے انتقام کے لئے بھی نعرے لگاتے ہوئے حکومت ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ سپریم لیڈر کی شہادت کا ایسا انتقام لیں کہ اسرائیل اور امریکہ کے حشر کو دنیا تاقیامت یاد رکھے۔3



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *