
(24 نیوز)اسرائیل کی جانب سے ایران پر ایٹمی حملے کی اطلاعات ہیں، تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے ایران میں نطنز کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے ویانا میں ہنگامی اجلاس کے دوران ایرانی نمائندے سے سوال کیا ہے کہ ایران میں کس جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا گیا؟
جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ایران میں نطنز کی جوہری تنصیبات پر حملہ ہوا ہے، ویانا میں ایرانی سفیر نے بتایا کہ اسرائیل نے گزشتہ روز ایران کی جوہری تنصیب نطنز کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ ایران میں ہفتے سے جاری امریکی اسرائیلی حملوں میں اموات کی تعداد 555 ہوگئی ہے، ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے امریکی اسرائیلی حملوں میں 131 شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایران کی موجودہ صورتحال، سیکریٹری پیٹرولیم کا اہم بیان آگیا
