Tue. Mar 3rd, 2026

ہم نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھیدشمن کو غلطی پر پچھتانا ہوگا:علی لاریجانی

news 1772507775 6733



news 1772507775 6733

(24نیوز)سیکرٹری جنرل ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے کہا کہ ایران  نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے،  ہم اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے،   قیمت کچھ بھی ہو، دشمن کو اندازے لگانے کی غلطی پر پچھتانا ہوگا۔

ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے ایکس پر بیان میں کہا کہ 300 سال کی طرح اس بار بھی جنگ میں پہل ہم نے نہیں کی۔

دوسری جانب ایران کی عبوری لیڈر شپ کونسل کے رکن آیت اللّٰہ علی رضا عرافی نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی، اسرائیلی حملہ غلط فہمی کا شکار تخمینے پر مبنی ہے۔

عبوری لیڈر شپ کونسل کا رکن بننے کے بعد اپنے  بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کیخلاف غلط، نامناسب اور غیر منصفانہ اقدام کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کو کسی صورت جوہری صلاحیت حاصل نہیں کرنے دیں گے:امریکا کا اعلان

آیت اللّٰہ علی رضا عرافی کا کہنا تھا کہ قیادت کونسل مستعدی کے ساتھ فرائض انجام دے گی۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *