
(ویب ڈیسک)ایران کے سرکاری میڈیا پر اب تک خاموشی ہے لیکن اسرائیل کا میڈیا یہ خبر دے رہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا سپریم لیڈر منتخب کر لیا ہے۔
پاکستان مین نیوز آؤٹ لیٹس اسرائیل کے میڈیا کے حوالے سے یہ بریکنگ نیوز دے رہی ہیں کہ ایران کی سینئیر قیادت نے آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب کر لیا ہے۔
ایران کا سرکاری میڈیا اور حکومت کے نمائندے اس بارے میں اب تک خاموش ہیں۔
مجتبیٰ خامنہ ای کی بیوی کے متعلق ہفتے کے روز اسرائیل اور امریکہ کے حملے کے چند گھنٹے بعد ایرانی حکام نے تصدیق کر دی تھی کہ وہ حملے میں شہید ہونےوالوں میں شامل ہیں۔
اس سے پہلے 3 مارچ کو اسرائیل نے قم میں شوریٰ خبرگان کے پرانے مرکزی دفتر کی عمارت پر میزائل سے حملہ کر کے اسے تباہ کیا، 2 مارچ کو اسرائیل نے تہران مین شوریٰ خبرگان کے دفتر پر بمباری کر کے اسے تباہ کر دیا تھا۔ اب تک ایران کی طرف سے شوریٰ خبرگان کا کوئی اجلاس ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔ اسرائیلی سرکاری براڈ کاسٹر کان نے منگل 3 مارچ کو یہ بھی بتایا تھا کہ قم میں عمارت پر حملے کے وقت وہاں شوریٰ خبرگان کا کوئی اجلاس ہو رہا تھا۔ بعد میں ایرانی میڈیا نے بتایا کہ جس عمارت کو میزائل سے زمین بوس کیا گیا وہ شوریٰ خبرگان سے متعلق تھی لیکن خالی تھی۔
