Fri. Mar 6th, 2026

خلیج فارس میں بہاماس کے آئل ٹینکر پر کشتی کے حملے کے بعد دھماکوں کی آوازیں

news 1772729972 1001



news 1772729972 1001

(ویب ڈیسک) خلیج فارس میں بہاماس کے آئل ٹینکر پر کشتی کے حملے کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

خلیج فارس میں ایک سنگین واقعے کے متعلق ابتدائی رپورٹس سامنے آ رہی ہیں۔ بارودی مواد سے بھری ایک چھوٹی کشتی عراق کے  ساحل کے قریب لنگر انداز بڑے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ یہ معلوم نہیں ہوا کہ  یہ آئل ٹینکر کس ملک کے لئے خام تیل لے جا رہا تھا۔ 

 انٹرنیشنل نیوز ایجنسیوں کی ابتفدائی رپورٹس مین بتایا جا رہا ہے کہ عراق کی سمندری حدود میں بہاماس کے فلیگ کیرئیر آئل ٹینکر سے ایک چھوٹی کشتی  آ کر ٹکرائی جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ اس پر بارودی مواد لاد کر آئل ٹینکر کو تباہ کرنے کے لئے بھیجا  گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیئے: چین نے پٹرولیم پروڈکٹس کی ایکسپورٹ بند کر دی 

 بہاماس کا تیل بردار ٹینکر سونانگول نامیبی عراق کی ایک بندرگاہ کے قریب  لنگر انداز تھا۔

اس آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کے لیے دھماکہ خیز مواد سے بھری ریموٹ کنٹرول کشتی استعمال کی گئی۔ چھوٹی کشتی تیز رفتاری سے ٹینکر کی جانب بڑھی اور اس سے ٹکرا کے  زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔

دھماکے کے نتیجے میں جہاز کے ایک حصے کو نقصان پہنچا  ہے۔ اب تک کی اطلاعات یہ ہیں کہ آئل ٹینکر کے عملہ کے  تمام ارکان حملے میں محفوظ رہے۔ 

 ابھی تک یہ واضح نہیں کہ بارود سے بھری کشتی کس نے بھیجی۔   کسی گروپ تاحال ذمہ داری قبول نہیں کی۔

بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کشتی ایرانی ساختہ یا ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے استعمال کی گئی۔  تاہم ابھی تک  اس ضمن میں کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

بحری سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں نگرانی بڑھا دی گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان نے بگرام میں اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیا، طالبان رجیم کا ایمونیشن سپورٹ کا انفرا اسٹرکچر تباہ کردیا 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *